لاہور (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوام کو براہِ راست ریلیف فراہم کرنے کے عزم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم رمضان سہولت اسٹالز اور نگہبان کارڈ سینٹرز کا تفصیلی دورہ کیا ۔ کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ضلعی انتظامیہ لاہور کو سختی سے حکم دیا کہ رمضان بازاروں میں صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات ہوں اور خواتین و بزرگ شہریوں کی سہولت کے لیے علیحدہ کاؤنٹرز قائم کیے جائیں تاکہ انہیں خریداری میں دشواری نہ ہو۔