لاہور(خبرنگار)نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس میں پہلے لٹل چیمپئن ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر تعلیم کے بیٹے یوسف اور ایک چائے بیچنے والے کی بیٹی نے چیمپئن ڈے کا افتتاح فلیگ مارچ کر کے کیا۔ لٹل چیمپ ڈے میں بچوں نے مختلف کھیلوں میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس سٹیٹ آف دی آرٹ اور انکلوسو ماحول پر مشتمل تعلیمی ادارے ہے جہاں امیر، متوسط اور غریب طبقات کے بچے ایک ہی چھت تلے زیر تعلیم ہیں۔نواز شریف سنٹر آف ایکسیلنس معیاری سکول کی مثال پر پورا اترتا ہے انہوں نے کہا کہ نامی گرامی ادارے چھوڑ کر والدین یہاں داخلے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کے باعث 1200 سے زائد بچے داخلوں کیلئے ویٹنگ لسٹ پر ہیں۔ دوسری جانب 300 نواز شریف سنٹر آف ایکسلینس جون تک فعال ہوجائیں گے۔