لاہور(خبرنگار) گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین گلبرگ میں جاب فیئر 2026 کا انعقاد کیا گیا۔یہ تقریب کالج کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نگہت ناہید ظفر اور وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ گلریز کی زیرِ قیادت منعقد ہوئی، جس کا مقصد طالبات کو عملی زندگی، روزگار اور انٹرن شپ کے مواقع سے روشناس کرانا تھا۔