• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تندرستی کیلئے غذائیت سے بھرپور خوراک، ورزش کامعمول ضروری ،پروفیسرڈاکٹر محمد علی

لاہور(خبرنگار)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ تندرست و توانا رہنے کے لئے غذائیت سے بھرپور خوراک کھانے اور ورزش کو معمول بنانے کی ضرورت ہے۔وہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ فوڈ سائنسز کے زیر اہتمام نیوٹریشن انٹرنیشنل کے اشتراک سے ’لارج سکیل فوڈ فورٹیفکیشن پروگرام‘پر الرازی ہال میں منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پرڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر سائنسز پروفیسر ڈاکٹر تہمینہ انجم اور محکمہ خوراک کے اراکین، فیکلٹی ممبران اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔
لاہور سے مزید