• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوراک میں ملاوٹ سنگین اسلامی، اخلاقی و معاشرتی جرم ، ڈی جی عاصم جاوید

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلٰی مریم نواز شریف کا ملاوٹ سے پاک پنجاب.. حلال اور طیب خوراک کے لیے فوڈ اتھارٹی اور علماء اکرام ایک صف میں ہیں، رمضان میں اصلاحِ معاشرہ کے لیے منبر و محراب سے ملاوٹ کے خاتمے کا آغاز کرنے کے لیے مؤثر بیانیہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے. ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے شاہد حسین کلیانی کی سربراہی میں جید علماء اور اوقاف عہدیداران سے ملاقات کی ہے . اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ رمضان میں درس و تدریس، خطبات میں ملاوٹ پر سزا و جزا کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے گا، خوراک میں ملاوٹ سنگین اسلامی، اخلاقی و معاشرتی جرم ہے۔
لاہور سے مزید