لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے بانی پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ آپ کو بینائی سے زیادہ دانائی کی ضرورت ہے، آپ بینائی چھوڑیں اور دانائی پر جائیں ،آپ کی مشکلات حل ہوں گی پیپلز پارٹی نے ہمیشہ برداشت، وضعداری اور روایات کی سیاست کی ہے،مارے منہ میں ایسی زبان نہیں جو گالی نہیں دے سکتی فرق صرف تربیت کا ہےوہ پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں عائشہ نواز چودھری،احسن رضوی،راو بابر جمیل،ذیشان شامی، حسن اشرف بھٹی اورحسنین راجپوت کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نےتحریک انصاف کو متنبہ کیا ہے کہ انہیں آخری موقع دے رہے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی اس کے بعد برداشت نہیں کرے گی،آج ہماری آخری پریس کانفرنس ہے جس میں ہم اپ کی فیملیز کو ڈسکس نہیں کریں گے۔اس کے بعد ہم وہ تمام سکینڈلز ڈسکس کریں گے جو اج بھی سوشل میڈیا پہ موجود ہیں،آئندہ ہم قطعا اپ کے سامنے معذرت خوانہ رویہ نہیں رکھیں گے۔