حکومتی سرپرستی میں ملک میں مافیاکاراج ہے‘ صادق عمرانی

January 22, 2022

کوئٹہ(پ ر) پیپلزپارٹی کی مرکزی ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن صادق عمرانی نے کہاہے کہ قوم مسلط ٹولے کی کارکردگی سے بخوبی آگاہ ہے حقائق کے برعکس اعداد وشمار پیش کرکے بحرانوں سے نجات حاصل نہیں کی جاسکتی ساڑھے تین سال کے اندر ناکام پالیسیوں نے عوام کاجینا دوبھر کردیا ہے انہوں نے کہاکہ ایسامحسوس ہورہاہے کہ ملک میں مافیا کا راج ہے جس کی سرپرستی مسلط ٹولہ کررہاہے نصیر آباد ڈویژن میں زرعی پانی کے بحران کے بعداب کسان کھاد کے منصوعی بحران سے دوچار ہیں تبدیلی کا مسلط نعرہ اب زمین بوس ہوچکا ہے عوام کو مایوسی کے سواکچھ نہیں مل رہا۔