کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور صوبائی حکومت تاجروں و صنعتکاروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسٹری کے کانفرنس ہال کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسٹری کے گروپ چیئرمین ولی خان نورزئی، مقبول الہٰی بھٹی، جاوید رحیم پراچہ، ملک ندیم کاسی، ڈاکٹر فرحت حسین سمیت دیگر کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں،میر لیاقت لہڑی نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ سے نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں بلکہ ملکی و صوبائی معیشت بھی مستحکم ہوتی ہےانہوں نے کہا کہ حکومت صنعتکاروں اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنایا جا سکے انہوں نے کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسٹری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ادارے کاروباری برادری کو ایک پلیٹ فارم فراہم اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔