کوئٹہ (پ ر )تحریک انصاف کے رہنماؤں سابق ناظم رحیم کاکڑ ،سردار حسن شاہ ،جمیل بوستان ایڈووکیٹ ،میروائس ایڈووکیٹ ،احمد شاہ ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ. ،عمر فاروق ایڈووکیٹ اور سردار بہلول خان کاکڑ نےوزیرتعلیم سیکرٹری سکولز لعل جان جعفر سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع پشین خاص کر تحصیل نانا صاحب تحصیل کاریزات تحصیل بوستان میں سرکاری اسکولوں کے طلبا اور طالبات کو کتابیں فراہم کی جائیں انہوں نے کہاکہ اکثر سکولوں میں اساتذہ کرام موجود نہیں ہیں جس سے تینوں تحصیلوں میں طلبا اور طالبات کاتعلیمی سال ضائع ہورہاہے اس طرف توجہ دی جائے۔