• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتونخوا نیپ قومی حقوق کے تحفظ اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، رضا محمد رضا

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر ڈپٹی چیئرمین رضا محمد رضا نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے پانچویں روز ضلع شیرانی میں منعقد ہونے والا ضلعی کانفرنس پارٹی کو ضلع بھر میں مزید مضبوط، منظم اور فعال بنانے میں اہم کردار ادا کریگی ، جبکہ اس کانفرنس کے انعقاد سے پارٹی کو عوامی سطح پر مزید پذیرائی اور سیاسی حمایت حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی عوامی مسائل کے حل، قومی حقوق کے تحفظ اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، اور ضلع شیرانی کا آنے والا ضلعی کانفرنس اسی عوامی و قومی جدوجہد کا تسلسل ثابت ہوگا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ضلع شیرانی کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ایک اہم اور وسیع اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس ضلع آرگنائزر نازک خان شیرانی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں عیدالاضحیٰ کے پانچویں روز منعقد ہونے والے تاریخی، بڑے اور نمائندہ ضلعی کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور متعدد اہم تنظیمی و سیاسی فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عیدالاضحیٰ کے پانچویں روز ضلع شیرانی میں پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کا ایک عظیم الشان، وسیع اور تاریخی ضلعی کانفرنس منعقد کیا جائے گا، جس میں پارٹی کے مرکزی چیئرمین و رکنِ قومی اسمبلی خوشحال خان کاکڑ، پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت، سیاسی و قومی شخصیات، مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کارکنان، قبائلی عمائدین، نوجوانوں، طلبہ اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ یہ کانفرنس ضلع شیرانی کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
کوئٹہ سے مزید