کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر نے ڈپٹی کمانڈنٹ بی سی کوئٹہ پرویز خان عمرانی کو ڈی آئی جی سبی ان کے پیش رو ڈی آئی جی سبی برکت حسین کھوسہ کو ڈی آئی جی انٹرنل اکاؤنٹبلیٹی بیورو بلوچستان کوئٹہ ڈی آئی جی ھائی وے پٹرولنگ بلوچستان ایاز احمد بلوچ کو ڈی آئی جی کوہ سیلمان، ڈی آئی جی انٹرنل اکاؤنٹبلیٹی بیورو بلوچستان کوئٹہ سہیل خالد کو ڈی آئی جی ھائی وے پٹرولنگ بلوچستان جبکہ، ایس ایس پی آپریشنز اسپیشل برانچ کوئٹہ شہلا قریشی کو ایکٹنگ ڈپٹی کمانڈنٹ بی سی کوئٹہ جبکہ اے آئی جی آپریشنز سی پی او کوئٹہ نوید عالم کو ایس ایس پی پشین اے آئی جی سیکورٹی سی پی او کوئٹہ ڈاکٹر محمد سمیع ملک کو اے آئی جی آپریشن سی پی او کوئٹہ۔ ایس پی صحبت پور عبد الحمید کو ایس ایس پی سبی، پی ایس او ٹو آئی جی پی بلوچستان اعتزاز عارف کو ایس پی چمن جبکہ، تعیناتی کے منتظر محمد علی کاسی کو ایس ایس پی آپریشنز اسپیشل برانچ کوئٹہ جبکہ ایس ڈی پی او تمپ عبد الستار کوایس پی برشوار تعینات کر دیا گیا۔