• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ پولیس کی کارروائیاں، اشتہاریوں سمیت سات افراد گرفتار

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائیاں اشتہاریوں سمیت سات افراد کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس ایچ او بروری نصیب اللہ نے دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزمان سراج اور عبداللہ سکنہ پشاور کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ محمود الرحمن شہید سریاب نے کارروائی کرتے ہوئے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 5 افراد محمد سجل ، محمد عارف، عبدالسلام ، زاہد ، ثناء اللہ کو گرفتار کرلیا اور گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
کوئٹہ سے مزید