کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کوئٹہ آمد کے موقع پر جمعہ 22 مئی کو بلوچستان کے حالات پر قومی جرگہ منعقد کیا جارہا ہے ۔ جماعت اسلامی کے صوبائی ترجمان کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں ، قبائلی عمائدین ، سماجی شخصیات کو جرگہ میں شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے جبکہ جرگے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔