• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی بارکے انتخابات میں سرکاری مداخلت قابل مذمت ہے، وکلاء رہنماء

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے وکلاء رہنماؤں علی احمد کرد ایڈووکیٹ اور راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں سرکاری مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیاہےکہ کراچی بار کے انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنایا جائے ایک بیان میں انہوں نے کہاہےکہ کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں جس شرمناک انداز میں دھاندلی کی کوشش کی گئی جس کو وکلاء نے بروقت ناکام بنایا ہم بار کے الیکشن میں سرکاری مداخلت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی بارسمیتپاکستان کے تمام وکیلوں میں اس وقت 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترامیم کے خلاف ایک زبردست اتحاد اور تحریک چلانے کا جذبہ پیدا ہوا ہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات بروقت کرائے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید