کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں بھی مہنگائی کے باعث رواں سال بھی اجتماعی قربانی کا رجحان برقرار ہےشہریوں کی بڑی تعداد نےمہنگائی کے باعثقربانی کے جانوروں کو قوت خرید سے باہر قرار دیا ہےجس کی وجہ سے اجتماعی قربانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہےکم آمدن اور زیادہ اخراجات کے باعث انتہائی مہنگے داموں فروخت ہونیوالے مویشی اب بیشتر شہریوں کی استطاعت میں نہیں ہےجس کے باعث شہری یا تو قربانی کرنے سے گریز کر رہے ہیں یا پھر حصہ ڈالنے کو ترجیح دے رہے ہیںدینی مدارس اور فلاحی ادارے بکنگ کررہے ہیں جبکہ گلی محلے اور برادریوں کی سطح پر مختلف جانور کے وزن و قیمت کے لحاظ سے حصہ ڈالا جارہا ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور دیگر معاشی مسائل کے سبب بھی لوگوں کی قوت خرید محدود سے محدود ہوتی جا رہی ہےقربانی کے جانوروں کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد انفرادی کیبجائے اجتماعی قربانی کو ترجیح دے رہی ہے۔