• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25 اضلاع میں انسدادِ پولیو ویکسی نیشن مہم آج شروع ہوگی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) بلوچستان کے کوآرڈینیٹر انعام الحق نے کہا ہے کہ صوبےکے 25 اضلاع میں سات روزہ انسدادِ پولیو ویکسی نیشن مہم آج سے شروع کی جا رہی ہے جس کا ہدف 5 سال سے کم عمر کے 19 لاکھ 91 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ہےانہوں نے کہا کہ 8 مقامات سے لیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہےجو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ صوبے میں وائرس کی منتقلی کا خطرہ اب بھی موجود ہےانہوں نے واضح کیا کہ بلوچستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پایا جانے والا وائرس صوبے کے اندر سے نہیں بلکہ ہمسایہ صوبوں اور افغانستان سے پھیل رہا ہےبروقت ویکسی نیشن بچوں کو اس مفلوج کرنے والی بیماری سے بچانے کا سب سے مؤثر ذریعہ ہےای او سی کوآرڈینیٹر کے مطابق ویکسی نیشن مہم جن اضلاع میں چلائی جائے گی ان میں بارکھان، برشور، چمن، ڈیرہ بگٹی، اپر ڈیرہ بگٹی، دکی، حب، جعفرآباد، جھل مگسی، قلعہ عبداللہ، کچھی، قلات، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، مستونگ، موسیٰ خیل، نوشکی، نصیرآباد، پشین، کوئٹہ، شیرانی، سبی، صحبت پور، اوستہ محمد اور ژوب شامل ہیں انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ ویکسی نیشن ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
کوئٹہ سے مزید