کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (BEEF) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد خالد ماندائی نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میرسرفرازاحمد بگٹی کی خصوصی ہدایات کے تحت تعلیمی سال 2026 کے لیے "شہید بینظیر بھٹو میٹرک ڈسٹرکٹ ٹاپرز فُلی فنڈڈ اسکالرشپ پروگرام" کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے یہ اسکالرشپ پروگرام صوبہ بلوچستان کے تمام اضلاع کے اُن طلبا و طالبات کے لیے ہے جنہوں نے سالانہ میٹرک امتحان 2026 میں اعلیٰ نمبروں کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہےیہ ابتدائی میرٹ لسٹ بورڈ آفس کے فراہم کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے اور یہ فہرست غیر حتمی ہےہر ضلع سے ٹاپ 10 طلبا و طالباتکو فُلی فنڈڈ اسکالرشپ دیا جائے گا۔