کوئٹہ (پ ر) الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن فاطمہ جناح انسٹیٹوٹ آف چیسٹ ڈیزیزکوئٹہ یونٹ کے صدر عزیز احمد بلوچ، سینئر نائب صدر حاجی محمد ابراہیم مینگل، چیئرمین میر عبدالعلی کھیازئی، جنرل سیکرٹری ملک الیاس شاہوانی، آفس سیکرٹری میر فرید مینگل، فنانس سیکرٹری ملک محمد حسن محمد حسنی اور پریس سیکرٹری ٹکری خلیل اللہ کھیازئینے کہاہے کہ ہم اپنے حقوق کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گےانہوں نے کہا کہ الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کےدفترمیں ایک آفس اسسٹنٹ نے بلاجواز کچھ کاغذات رکھ کر دفتر خالی کرنے کیبجائے مسائل کو طول دینے کی ناکام کوشش کررہا ہےموصوف کیاس ہٹ دھرمی کے بارے میں ایپکا کے صدر سے بات کیہےانہوں نے مثبت جواب دیالیکن مسئلہ جوں کا توں ہےانہوں نے کہا کہ الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے عہدیداران نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائےلیکن ہمارے صبر کو کمزوری سمجھنے والے اس خوش فہمی میں نہ رہیںکیونکہ ہم کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گےانہوں نے کہا کہ اگر الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا دفتر خالی نہ کیا گیا تو پھرسخت ردعمل ہوگا۔