دنیا کا مختصر ترین پاور بینک

January 22, 2022

ٹوکیو کی ایک مشہور کمپنی نے دنیا کا سب سے مختصر ترین اور تیز رفتار پاور بینک بنایا ہے جس کے اندر پلگ کے ساتھ چارجر بھی نصب ہے۔

پاور بینک تمام اقسام کے اسمارٹ فون اور ٹیبلٹس چارج کرسکتا ہے جبکہ اس میں 10 ہزار ایم اے ایچ بیٹری نصب ہے جو کئی آلات کو دو سے تین مرتبہ چارج کرسکتی ہے۔

پاور بینک کو اسمارٹ کوبی پروپلگ کا نام دیا گیا ہے۔

اسمارٹ کوبی 30 واٹ کی بنا پر ایک ہی وقت میں دو آلات چارج کرسکتا ہے ۔

کمپنی نے اس کی قیمت 44 ڈالر رکھی ہے اور مارچ 2022ء میں یہ دنیا بھر میں دستیاب ہوجائے گی۔