بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

January 22, 2022

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان کو ضلع شوپیاں کے علاقے کلبل میں محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں شہید کیا۔

قابض حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں بھارتی فوجی آپریشن جاری تھا۔