پی ایس پی کے رہنما غلام نبی عامر سے بہنوئی کی وفات پر تعزیت

January 24, 2022

لندن ( پ ر ) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سینئر رہنما غلام نبی عامر کے بہنوئی عبدالخالق کے انتقال پر پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی صدر انیس احمد قائم خانی، وائس چیئر مین شبیر احمد قائم خانی، جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا، پی ایس پی یو کے، کے صدر الطاف شاہد، سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود ،نائب صدور زبیدہ شاہد،حمیرا حقانی،محمد فیض،بیرسٹر سیرت،خواجہ یونس،جوائنٹ سیکرٹری ریحان آرائیں،ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری عمران خان، لندن کے صدر راحیل مسرور، جنرل سیکرٹری فہد وارثی، برمنگھم کے صدر سیٹھ پرویز،نائب صدر عمران شفیق،جنرل سیکرٹری تہمینہ شاہد، والسال کے صدر عدنان ملک،بریڈ فورڈ کے کاشان جیلانی، مانچسٹر کے ناظم صدیق، بلیک برن کے صدر سلامت بھٹی، سینئر نائب صدر عزیز ساونت نے غلام نبی عامر سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقين کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ،آمین۔