• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف سی کے زیر اہتمام افغان سرحدی علاقے سنزیلا میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کوئٹہ(پ ر)فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ ژوب ملیشیاء کے زیراہتمام باک-افغان سرحدی علاقے سنزیلا میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کی ہدایات پر ژوب ملیشیاء نے پاک-افغان سرحدی علاقے سنزیلا میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ہے ۔ فری میڈیکل کیمپ میں 230 سے زائد مریض جن میں 90 بچے اور 75 خواتین شامل تھیں کا معائنہ کیا گیا اور ادویات تقسیم کی گئیں ۔ کیمپ میں جدید لیب کے ذریعے شوگر، ملیریا، ہیپاٹائٹس، سی بی سی ٹیسٹ سمیت 40 افراد کو کرونا ویکسین کے انجیکشن بھی لگائے گئے ۔ مقامی افراد نے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کے قیام کو سراہتے ہوئے ایف سی کے اعلی حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید