پاکستان دنیا کے 40 کرپٹ ترین ممالک میں شامل ہوگیا، مفتاح اسماعیل

January 25, 2022

سابق وزیر خزانہ اور ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے 40 کرپٹ ترین ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔

ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان میں کرپشن بتدریج بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے40 کرپٹ ترین ممالک میں شامل ہوگیا ہے، یہ کارکردگی عمران خان کی3 سال کی ہے۔

سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ بات پی ٹی آئی حکومت نااہلی سے بڑھ کر کرپشن پر پہنچ گئی ہے۔