ریسٹورنٹ پر آئے سلمان خان ہجوم میں پھنس گئے

January 26, 2022

فوٹو: سوشل میڈیا

نامور بھارتی اسٹار سلمان خان ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں کھانے کے لیے آئے اور پھر ہجوم میں گھر گئے۔

اس حوالے سے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سلمان خان کی ایک ویڈیو زیر گردش ہے۔

ممبئی کے علاقے جوہو میں موجود ایک آسٹریلین ریسٹورنٹ میں کھانے کے لیے آنے والے سلمان خان جب اپنی گاڑی کی جانب جانے لگے تو مداحوں نے انہیں گھیر لیا۔

تاہم اپنے ساتھ موجود سیکیورٹی کی مدد سے سلمان ان کے بیچ میں سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان کے لیے پرستار 'بھائی، بھائی' کے نعرے لگانے لگے۔

سلمان خان کے گاڑی میں بیٹھنے تک وہاں موجود مداح فوٹوز لینے کی کوشش کرتے رہے۔