میکسیکو کی جیل میں ہنگامہ آرائی، 9 قیدی ہلاک

January 27, 2022

میکسیکو سٹی (اے پی پی)میکسیکو کی ساحلی ریاست کولیما کی ایک جیل میں قیدیوں کے درمیان ہونے والی ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں نو قیدی ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ نے میکسیکو کےپبلک سیفٹی ڈپارٹمنٹ کے حوالے سے بتایا کہ جیل میں ہونے والی ہنگامہ آرائی قیدیوں کے دو حریف گروپوں کے درمیان لڑائی سے شروع جس کے نیتجے میں نو قیدی ہلاک اور سات دیگرزخمی ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ پولیس، فوج کے دستوں اور نیشنل گارڈز کے اہلکاروں نے تقریباً ایک گھنٹے بعد جیل کا دوبارہ سے کنٹرول حاصل کرلیا اور قیدیوں کے سیل سے کئی گھریلو چاقو اور ایک پستول برآمد کر لیا ۔رپورٹ کے مطابق حکام نے جیل میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کی اصل وجہ نہیں بتائی۔