اوسلو: سماجی کارکن منصور الٰہی سکون آرگنائزیشن کے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

January 27, 2022

اوسلو(نمائندہ جنگ) سکون آرگنائزیشن نے سال 2022 کیلئے ناروے کے مشہور ویلوگرز (vloger) اور سماجی کارکن منصور الٰہی کوسکون کا برانڈ ایمبیسیڈرمقرر کیا ہے۔ منصور الٰہی ناروے اور دنیا بھر میں جانے پہچانے vlogerہیں، وہ کئی سالوں سے سوشل میڈیاپر مختلف فیلڈز پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نہایت مختصر سے عرصے میں اپنی کامیابی کا لوہا منوایا ہے۔ منصور الٰہی کی خاص بات ان کے فیملی vlogs ہیں جو سوشل میڈیا پر بہت مشہور اور کثرت سے دیکھے جاتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے بنائے بنائے ہوئے vlogs اور ٹک ٹاک بہت پسندکیےجاتے ہیں، حال ہی میں انہوں نےسکون آرگنائزیشن کیلئے سوشل میڈیا کی ایپلی کیشن فیس بیک (facebak)پر آن لائن فنڈریزنگ بھی کی ہے اور اس آن لائن فنڈ ریزنگ میں انہوں نے اسپیشل بچوں کیلئے وہیل چیئر کیلئے چندہ اکٹھا کیا تھا۔ایک بیان میں منصور الٰہی نے کہا کہ میںخصوصی بچوں اور سکون آرگنائزیشن کیلئے اپنے آپ کو وقف کرکےفخر محسوس کر رہا ہوں اورسکون آرگنائزیشن کی ورکنگ کو بہت عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ سکون آرگنائزیشن سینئر سیاستدان اور سماجی رہنما شاہد جمیل اور ان کی ٹیم کے ہمراہ پچھلے 13سالوں سے اسپیشل بچوں کیلئے وہیل چیئر کاروبار گرافک ڈیزائننگ کےکورس اوران کی سکولنگ میں بھی ان کی مدد کر رہی ہے۔