مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام، شہری گھنٹوں سڑکوں پر پھنسے رہے

January 27, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں بیک وقت نکالی جانیوالی ریلیوں کے باعث مختلف علاقوں میں شہری بد ترین ٹریفک جام میں پھنسے رہے اور منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوا ، وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنے کے باعث ایم ٹی خان روڈ سلطان آباد سے پی آئی ڈی سی جانے والی سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ،ٹریفک پولیس نے ٹریفک کو کے پی ٹی فلائی اوور سے مائی کلاچی اوربوٹ بیسن کی جانب موڑ دیا، جبکہ ریلیوں کے باعث صدر ،ایم اے جناح روڈ، لسبیلہ چوک، تین ہٹی، پاک کالونی، گارڈن،ناظم آباد اور گرومندر کے اطراف کی سٹرکوں پر بدترین ٹریفک جام رہا،ایک مذہبی جماعت کی جانب سے بھی ریلی نکالی گئی۔