ملک فضل حسین کے اعزاز میں شام کا انعقاد

January 29, 2022

برمنگھم(پ ر) برمنگھم میں ملک فضل حسین کے اعزاز میں ایک شام کا انعقاد ہوا، بیرسٹر مرزا عبدالرشید ، ڈاکٹر احمد یار چوہدری، محمدغالب، ڈاکٹر خرم بشیرامین، خواجہ محمد عارف، محمد فاروق نسیم، محمد اقبال بھٹی، ڈاکٹر اختر الزماں غوری، ڈاکٹر عبدالرب ثاقب اور دیگر ادیبوں اور شاعروں نے ملک فضل حسین کو خراج تحسین پیش کیا۔ڈاکٹر عبدالرب ثاقب کی ایما پر برمنگھم کی فعال اور متحرک شخصیت ملک فضل حسین جو45سال سے اس کمیونٹی کی خدمت میں لگے ہیں انہوں نےشعر و ادب سے تعلق رکھنے والے دین دار طبقہ کو اکٹھا کیا اور ان کے ذوق کیلئے سامان مہیا کیا، انہوں نے اپنی شاعری کی دو کتابیں’’ابیات ابجد‘‘ اور ’’کلیات ابجد‘‘ شائع کیں اور انگریزی میں عظیم الشان کتاب ’’Muslim Family Law in the United Kindom‘‘ اور اردو میں ایک معرکۃ الآراء کتاب ’’مقاصد حصول پاکستان‘‘ تصنیف کیں، ان کی کثیر الجہات خدمات کے اعتراف میں الہجرہ لائبریری میں ان کے نام سے یہ شام منعقدکی گئی، تقریب میں برمنگھم بھر کے ادیب اور دانشوروں نے شرکت کی اور ملک فضل حسین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ خواجہ محمد عارف سمیت اللہ کریم تمام معاونین اور منتظمین کو جزائے خیر عطا فرمائے، آمین۔تقریب میں بیرسٹر مرزا عبدالرشید، ڈاکٹر احمد یار چوہدری، مولانا حبیب اللہ اثری، محمد غالب، ڈاکٹر خرم بشیرامین، مولانا ڈاکٹر اخترالزمان غوری اور بہت سے اہل علم و فضل نےان کی خدمات کا تذکرہ کیا۔تقریب میں چوہدری ظفر اقبال، شیخ نور مکی، مولانا عبدالحق المدنی، قاری عبدالعزیز، قاری عبدالسمیع، قاری عبدالصمد، انجینئر محمد ابراہیم اور بہت سے احباب شریک تھے، آخر میں ملک فضل حسین نے شرکا سے اظہار تشکرکیا۔ ڈاکٹرعبدالرب ثاقب کی تلاوت کلام پاک سے محفل کا آغاز اور ڈاکٹر اختر الزمان غوری کی دعا پر شام کااختتام ہوا، افتخار احمد جگنو نےنظامت کے فرائض انجام دیئے۔