ڈاکٹرعصمت طور واقعے کا اہم ملزم چھ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

January 29, 2022

خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار)سیتاروڈ میں واقع گھر کے اندر پیپلز میڈیکل کالج نوابشاہ کے فائنل ایئر کی طالبہ ڈاکٹر عصمت جمیل طور کی جانب سے بلیک میلنگ سے تنگ آکر مبینہ خودکشی کرنے کے واقعے کے اہم ملزم شمن سولنگی جسے دادو پولیس نے کے پی کے کے صوابی علائقہ سے گرفتارکیا تھا جمعے کو ریمانڈ کیلئے دادو کی عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے ملزم کو چھ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالہ کردیا۔ملزم کی ورثاء کے ساتھ ملاقات بھی کرائی گئی۔ملزم نے کہاہے کہ ڈاکٹر عصمت طور اس کی بیوی تھی جبکہ پولیس نے کہا ہے کہ نکاح نامہ جعلی ہے۔دریں اثناء گذشتہ روز ملزم شمن سولنگی کی والدہ نے الزام لگایا کہ عصمت کو ورثاء نے خود قتل کیا ہے۔واقعے سے ایک ھفتہ قبل میرا لڑکا شمن سولنگی دوکان کیلئے سامان خریدنے لاھور گیا تھا اور عصمت میری بہو تھی۔عصمت کو ورثاء نے خود قتل کیا ہے۔ والدہ نسرین سولنگی نے سیشن کورٹ دادو میں پیش ہوکر عدالت میں ایف آئی آر درج کرانے کیلیئے درخواست داخل کراتے ہوئے کہا ہے کہ عصمت کو ورثاء نے خود قتل کیا ہے۔فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج دادو کی عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے اکتیس جنوری کو سیتاروڈ کے ایس ایچ او اور زیر الزام خالد جمیل،نادرعلی اسد علی اور دیگر کو رپورٹ سمیت عدالت میں طلب کرلیا۔