پی پی کی پالیسی صوبے کو تقسیم اور لسانی فساد کی جانب لے جارہی ہے، ضیاء عباس

January 29, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی ناقص اور جانب دارانہ پالیسی صوبے کو تقسیم اور لسانی فساد کی جانب لے جارہی ہے،سندھ میں نئے بلدیاتی قوانین کو تمام سیاسی جماعتوں نے کالا قانون قرار دے کر مسترد کردیا ہے مگر حکومت اپنی انا کی خاطر اس میں ترمیم پر رضامند نہیں ہے، سیکیورٹی اداروں نے بڑی محنت اور طویل قربانی سے کراچی اور ملک کو امن کا گہوارہبنایا ہے مگر سندھ کی حکومت کراچی اور صوبے کے دیگر شہروں میں لسانی ہنگاموں کی طرف بڑھا رہی ہے، وزیر اعلی ہائوس پر کئے جانے والے دھرنے کے خلاف جو انداز اختیار کیا اس نے پی پی کے جمہوری ہونے کے دعوے کی نفی اور اسے عالمی سطح پر بے نقاب کردیا ہے۔