حب(نامہ نگار) کشتی حادثے میں لاپتہ ماہی گیر شیر محمد کی لاش برآمد، دو بھائی تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق گڈانی کے علاقے حبکو کنڈ میں کشتی حادثے کے بعد سمندر میں لاپتہ ہونے والے ماہی گیر شیر محمد کی لاش برآمد کرلی گئی، جبکہ دو ماہی گیروں کی تلاش تاحال جاری ہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز شکار کے لئے جانے والی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی تھی، جس کے نتیجے میں 6 ماہی گیر سمندر میں ڈوب گئے تھے۔ حادثے کے فوری بعد 3 ماہی گیروں کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ریسکیو کرلیا گیا تھا۔