پیرس (رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) عالمی سطح پر ماحولیات کا جائزہ لینے والی اتھارٹی نے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں موسمیاتی تبدیلوں کا مقابلہ کرنے کےلئے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ شجر کاری، جنگلات کا تحفظ اور جنگلات بڑھانے پر بھرپور توجہ دینے اور اہم اقدام کو سراہا ہے اس سلسلے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ، پنجاب کی وزیر ماحولیات مریم اورنگ زیب نے خصوصی طور پنجاب کے سیکرٹری جنگلات طاہر ظفر عباسی کی کوششوں کاوشوں کو سراہا ہے۔