کوئٹہ( پی پی آئی) بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ دہشت گردی، تشدد اور نفرت کو مل کر مسترد کرنا ہوگا،اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تشدد کے بجائے قلم، تباہی کے بجائے ترقی اور نفرت کے بجائے امن کا راستہ اختیار کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ حکومت نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، بندوق کے زور پر مذاکرات کسی صورت نہیں ہوں گے،ان لوگوں سے ضرور بات چیت ہوگی جو پاکستان کے آئین اور ریاستی نظام کو تسلیم کرتے ہیں۔