کراچی ( اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں ملی، تفصیلات کے مطابق زمان ٹائون تھانہ کی حدودکورنگی مٹکے والی پلیا کے قریب لیبر اسکوائر کے قریب سڑک سے 45سالہ عامر کی لاش ملی جسے قانونی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کی گئی ،پولیس کے مطابق متوفی فلیٹ نمبر 32 کی چوتھی منزل سے گر کر جاں بحق ہوا،ابتدائی طور پر واقعہ حادثاتی معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے،پی آئی ڈی سی پولو گراؤنڈ کے قریب سے 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔