• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرومنگ گینگز سمیت جرائم میں ملوث افراد کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، پیر حسان حسیب الرحمٰن

لندن ( مرتضیٰ علی شاہ ) پاکستان کے ممتاز دینی اور روحانی پیشوا پیر محمد حسان حسیب الرحمٰن نےبرطانیہ میں گرومنگ گینگز اور بچوں کے جنسی استحصال کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنسی استحصال میںملوث افرادکوسخت سزادی جائے۔گرومنگ گینگز سمیت جرائم میں ملوث افرادکااسلام سے کوئی تعلق نہیںہے۔مسلمان نوجوان مثالی شہری بنیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ممتاز دینی اور روحانی پیشوا پیر محمد حسان حسیب الرحمٰن نےبرطانیہ میں گرومنگ گینگز اور بچوں کے جنسی استحصال کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ راچڈیل کے ریپسٹ شبیر احمد جیسے جرائم میں ملوث افراد کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، اور انہیں قانون کے تحت سخت ترین سزا دی جانی چا ہئے۔ انھوں نے یہ بات جیو نیوز کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہی، انھوں نے برطانیہ میں تقریباً 50بڑے اجتماعات سے خطاب کیا۔

ملک بھر سے سے مزید