• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کی رہنما تخمین ابراہیم جونیجو فنکشنل لیگ میں شامل، سردار عبدالرحیم کا خیرمقدم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اور لاڑکانہ ڈسٹرکٹ کونسل لاڑکانہ کی ممبر تخمین ابراہیم جونیجو اور امبر نے مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت اختیار کرلی جس کا سردار عبدالرحیم نے خیرمقدم کیا۔ انہوں نے فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم سے ملاقات کے دوران پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر فنکشنل لیگ ضلع ملیر کے صدر قادر لغاری، بیرسٹر سونیا علی ایڈووکیٹ اور سعیدہ سلیم ایڈووکیٹ بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے پارٹی میں شامل ہونے والی خواتین کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ فنکشنل لیگ میں خواتین کی شمولیت خوش آئند ہے، خواتین پارٹی کی تنظیمی اور سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کریں گی۔

ملک بھر سے سے مزید