• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جماعتیں مسائل کے حل کیلئے مل بیٹھ کر بات چیت کریں، مشیر وزیر اعظم

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں مسائل کے حل کیلئے مل بیٹھ کر بات چیت کریں۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جنید اکبر نے کہا کہ مذاکرات ان ہی لوگوں سے کئے جاتے ہیں جن کے پاس اختیار موجود ہو۔ وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم نے لیوی میں کمی سے بڑھ کر ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں شہزاد اقبال سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے کہا کہ 27 ستمبر کو لانگ مارچ کی کال دی گئی ہے، جبکہ پی ٹی آئی رہنما سہیل آفریدی کل سے پنجاب کا دورہ کریں گے۔ دوسری جانب پنجاب میں پی ٹی آئی کے خلاف مبینہ کریک ڈاوٴن جاری ہے اور پارٹی کی جانب سے ایک ہزار سے زائد کارکنوں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ سوال یہ بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا لانگ مارچ روکنے کے لئے کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے؟ شہزاد اقبال کے مطابق آئندہ چار روز کے دوران عدالتوں میں چار اہم مقدمات کی سماعت بھی ہوگی۔

ملک بھر سے سے مزید