کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھینس کالونی میں مبینہ طور پر باڑے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ملزمان نے باڑے کے سیکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور اس کا رپیٹر بھی ساتھ لے کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سکھن تھانہ کی حدودبھینس کالونی میں شکیل ناگوری کے باڑے کے باہر مسلح ملزمان کی فائرنگ سے باڑے کے باہر کھڑاسیکیورٹی گارڈ 42سالہ شکیل الرحمن جاں بحق ہوگیا ،واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں اور سیکیورٹی گارڈ کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا۔پولیس کے مطابقموٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نےموقع پر اترکر شکیل الرحمن پر فائرنگ شروع کردی،ملزمان نے نا باڑے کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی اور نا ہی قریب موجود سفید رنگ کی گاڑی میں بیٹھے شخص سے کوئی لوٹ مار کی،ملزمان فائرنگ کے واقعے کے بعد سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ چھین کر فرار ہوئے جو کچھ فاصلے پر جا کر پھینک دیا گیا تھا ۔