کراچی (اسٹاف رپورٹر)کیماڑی میں سیپا کا آپریشن، زہریلا دھواں چھوڑنے والے 8 ٹائر پلانٹس سیل،انسانی صحت اور ماحول کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں پر کارروائی جاری رکھنے کا اعلان،سندھ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) نے صوبے بھر میں ٹائر پائرولیسس پلانٹس کے قیام اور آپریشن پر عائد پابندی پر عمل درآمد کے سلسلے میں ضلع کیماڑی میں 8 ٹائر پائرولیسس پلانٹس کی سرگرمیاں روک دی ہیں۔