بینکاک، شہری نے 21 برسوں بعد اہلیہ کی لاش جلادی

May 12, 2022

فوٹو بشکریہ این ڈی ٹی وی

بینکاک سے تعلق رکھنے والے 72 سالہ شخص نے تقریباً 21 سال تابوت میں بند اہلیہ کی لاش کے ساتھ گزار دیئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ کے 72 سالہ شہری، چرن جانواچکل نے 21 سال تک تابوت میں بند اہلیہ کی لاش کے ساتھ گزارنے کے بعد اس کی باقیات کو جلا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بینکاک فاؤنڈیشن کے عملے کی جانب سے ایک چھوٹے سے کمرے میں گندگی کے ڈھیر، بدبو سے سڑتے ہوئے تابوت کو برآمد کیا گیا، ریسکیو عملے کے مطابق اس تابوت کے گرد پلاسٹک کے تھیلے اور دیگر کوڑے دان رکھے ہوئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابقچرن جانواچکل اپنی اہلیہ سے بے حد محبت کرتا تھا اسی لیے انتقال کے بعد اہلیہ کی لاش جلانے کے بجائے گزشتہ 2 صدیوں سے اُس کی باقیات سنبھالے ہوئے تھا، وہ اسی تابوت کے گرد سوتا اور اہلیہ سے باتیں کرتا رہتا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 72 سالہ چرن جانواچکل کے خلاف کیس کی کسی قسم کی کوئی قانونی کارروائی نہیں کی گئی ہے کیونکہ اس نے اپنی بیوی کی موت کو حکام کے پاس درج کرایا تھا۔

واضح رہے کہ چرن جانواچکل کی اہلیہ کی موت 2001ء میں پیدائشی بیماری کے سبب ہوئی تھی۔