شیشپر گلیشیئر سے پانی کے اخراج سے دوبارہ تباہی، مکان تعمیر کے 2 روز بعد ہی بہہ گیا

May 16, 2022

ہنزہ (این این آئی)پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ میں شیشپر گلیشیئر جھیل سے ہونے والے پانی کے اخراج سے تباہی کا سلسلہ تاحال نہ تھم سکا۔شیر آباد گاؤں میں ایک خاندان کے مکینوں کو گھر کی تعمیر کے بعد وہاں رہنا بھی نصیب نہ ہو سکا، جن کا مکان چھت ڈالنے کے 2روز بعد ہی بہہ گیا اور مکین دوبارہ تعمیر ہونے والے گھر میں رہنے سے پہلے ہی بے دخل ہو گئے۔واضح رہے کہ چند روز قبل گلگت بلتستان کی وادی ہنزہ کے علاقے حسن آباد میں شیشپر گلیشیئر میں بننے والی جھیل سے پانی کے اخراج نے تباہی مچا دی تھی جس کے بعد حسن آباد میں پل گرنے کے بعد 22گھروں کو خالی کرا لیا تھا۔