ممتاز سوشیالوجسٹ ڈاکٹر نور ثناء الدین خٹک کی ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی

May 16, 2022

پشاور ( جنگ نیوز )خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے ملک کے معروف سوشیالوجسٹ ڈاکٹر ثناء الدین خٹک کو ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ جامعہ پشاور کے اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر ثناء اللہ خٹک کو ایسوسی ایٹ پروفیسر (BPS-20) کے عہدے پر ترقی پانے کے بعد شعبہ سوشیالوجی میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر نورثناءالدین خٹک کا شمار پاکستان کے معروف ماہرِ سماجیات میں ہوتا ہے۔ انہوں نے برطانیہ کی گلاسگو یونیورسٹی سے 2015 میں سماجیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی جبکہ ڈاکٹر ثناء الدین خٹک کے سماجیات سے متعلق کئی اہم موضوعات پر 30 کے قریب تحقیقی مقالے عالمی جرائد میں شائع چکے ہیں۔ ڈاکٹر ثناء الدین بیسیوں ایم فل اور پی ایچ ڈی اسکالرز کے سپروائزی کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔