عفت عمر کے ٹوئٹ پر مریم نواز کا ردِ عمل

May 16, 2022

فائل فوٹو

پاکستانی سینئر اداکارہ عفت عمر کے ٹوئٹ پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے رد عمل دیا ہے۔

اداکارہ عفت کی جانب سے مسلم لیگ ن کے گزشتہ روز کیے گئے گجرات میں جلسے کی کامیابی کا سہرا مریم نواز کے سر باندھا گیا۔

عفت عمر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹ پر مریم نواز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’مریم نواز آپ بے شک عوام کو اپنی جانب کھینچنے والی شخصیت ہیں، جیتی رہیں۔‘

اس ٹوئٹ کے جواب میں مریم نواز نے بھی عفت عمر کو عوام کو اپنی جانب متوجہ کرنے والی شخصیت قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک ٹوئٹ میں عفت عمر نے سابق صدر، آصف علی زرداری کی تعریف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’زرداری صاحب کیا سیاستدان ہیں، واہ، مجھے واقعی میں متاثر کر دیا ہے۔‘