نوجوان نے عمران خان کی خاطر محبوبہ کو بلاک کردیا

May 16, 2022

فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی محبت میں گرفتار نوجوان لڑکے نے محبوبہ کو بلاک کردیا۔

سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے دوران لی گئی ایک نوجوان لڑکے کی تصویر وائرل ہورہی ہے۔

تصویر بشکریہ انسٹاگرام

تصویر میں لڑکے کے ہاتھ میں ایک پلے کارڈ موجود ہے جس پر اُس نے ایک انوکھی بات لکھی ہوئی ہے۔

پلے کارڈ پر لڑکے نے اپنی محبوبہ کے بارے میں لکھا ہوا تھا کہ ’وہ کہتی تھی ’خان‘ کی تصویر اسٹیٹس پر نہ لگاؤ تو میں نے اُسے ہی بلاک کردیا۔‘

یہ تصویر اس کیپشن کے ساتھ انسٹاگرام کے معروف پیچ پر شیئر کی گئی کہ ’خان صاحب کی ڈی پی قبول نہیں کرسکتی ہو تو پی ٹی آئی کے فالوورز تمہیں قبول نہیں کریں گے۔‘

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نوجوان کے پلے کارڈ کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔