چولستان میں 108نئے پیف سکول قائم کئے جائینگے ‘سیکرٹری سکولز

May 17, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیکرٹری سکولز عمران سکندر بلوچ نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہیڈ آفس کا دورہ کیا، ایم ڈی پیف اسد نعیم نے سیکرٹری سکولز کو پیف کے مختلف تعلیمی پروگرامز اور مستقبل کے منصوبوں بارے میں بریفنگ دی،انہوں نے سیکرٹری سکولز کو بتایا کہ پیف پنجاب کے تمام اضلاع میں 26لاکھ سے زائد طالب علموں کو مفت اور معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے، ایم ڈی پیف نے سیکرٹری سکولز سے اگلے تعلیمی سال2022-23 کے لئے پیف کا بجٹ 23ارب روپے مختص کرنے کی اپیل کی،انہوں نےمزیدبتایا کہ گزشتہ دو سال کے دوران کورونا اور دیگر عوامل کی وجہ سے بہت سے پیف سکول بند ہو چکے تھے تاہم ان سکولوں میں پڑھنے والے تمام بچوں کا مستقبل محفوظ کرنے کے لیے انہی علاقوں میں پیف پارٹنرز کو نئے کیمپس کھولنے اور پرائیویٹ سکول مالکان کو پیف کے ساتھ پارٹنر شپ کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ پیف چولستان کے صحرائی علاقوں میں 108نئے سکول قائم کرئے گا جس سے چولستان کی خانہ بدوش آبادیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جا سکے گا۔