بچپن میں رقم نہ ہونے پر ادھار چاکلیٹ لیتا تھا، اداکار زید خان

May 17, 2022

بالی ووڈ اداکار زید خان نے ممبئی کے علاقے جوہو مارکیٹ سے وابستہ اپنی یادوں کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ان کے پاس پیسے نہیں ہوا کرتے تھے تو وہ جوہو کے انکل اور آنٹیوں سے چاکلیٹ ادھار لے لیا کرتے تھے۔

2003 کی فلم چرا لیا ہے تم نے، سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کرنے والے زید خان نے اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر حال ہی میں شوٹ کی گئیں اپنی متعدد تصاویر شیئر کیں اور اس زمانے کو یاد کیا جب لوگ بھروسے اور نیک نیتی پر زندگی گزارتے تھے۔

اداکار سنجے خان کا بیٹا اور فیروز خان کا بھتیجہ اور مقامی ہونے کی وجہ سے جوہو کے تمام کریانہ اسٹورز کے مالکان انہیں جانتے اور ان سمیت تمام بچوں کی شرارتوں سے آگاہ تھے، تاہم اس سب کے باوجود وہ ہم سے شفقت کا سلوک بھی کرتے تھے۔

واضح رہے کہ 42 سالہ زید خان ان دنوں فلمی دنیا میں اپنی واپسی کی تیاریاں کررہے ہیں، اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنے جسمانی خدوخال کو بھی متاثر کن حد تبدیل کیا ہے۔

انہیں آخری بار ٹی وی شو حاصل میں شریک اداکار وٹسل سیٹھ اور نکیتا دتہ کے ساتھ دیکھا گیا۔