امریکی کانگریس کی 50 سال میں پہلی بار اڑن طشتریاں نظر آنے کے واقعات پر سماعت

May 18, 2022

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکا کے ایوان نمائندگان کانگریس کے اہم اراکین نے کہا ہے کہ نامعلوم فضائی چیزوں (یو اے پیز)یا عرف عام اڑن طشتری کا نظر آنے کے واقعات کی لازمی تحقیقات ہونی چاہیے اور ان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے کیونکہ یہ قومی سلامتی کے لیے ممکنہ خطرہ ہوسکتا ہے۔یہ بات ان اراکین نے 5 دہائیوں میں پہلی باراڑن طشتریوں کے نظر آنے کے واقعات پر کانگریس کی انٹیلی جنس سب کمیٹی کی سماعت میں کہی۔پینل کے چیئرمین اینڈرے کارسن نے سماعت کے دوران افتتاحی خطاب میں خبردار کیا کہ نامعلوم فضائی چیزیں قومی سلامتی کے لیے ممکنہ خطرہ ہے اور ہمیں اس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس معاملے سے نمٹنا چاہیے۔