سکریوفکس 8سو نئے جابز کے ساتھ 80نئے اسٹورز کھولے گا

May 18, 2022

لندن (پی اے) ہوم امپروومنٹ بزنس سکریوفکس برطانیہ اورآئرلینڈ میں 80نئی شاپس کھولنے کے منصوبے کے حصے کے طورپر جنوری تک 8سو ریٹیل جابز پیدا کرے گا۔ ریٹیلرز کی سیلز وبا کے دوران بڑھ گئی تھی کیونکہ لاک ڈائون کے شکار برطانویوں نے اپنی املاک اورباغات کوصاف ستھرا رکھنے کے لئے ٹریڈ کے افراد کی خدمات حاصل کی تھیں۔ سکریوفکس اوربی اینڈ کیو کے مالک کنگ فشر نے گزشتہ سال ایک ارب پونڈ سے زیادہ منافع کمایاتھا کیونکہ ڈی آئی وائی بوم وبا کے دوران برقرار رہا چین اپنے نئےا سٹورز کے لئے سیلز اسسٹنٹس اور مینجمنٹ رولز کے علاوہ اپرنٹس شپ جوائن کرنے کے لئے ریکروٹس کی بھرتی کرے گی، اس وقت ریٹیل، ریٹیل مینجمنٹ اور ہیومن ریسورسز سمیت مختلف شعبوں میں 850کے اسٹاف کی تربیت کرتی ہے۔ توسیع برطانیہ بھر اور سوان لی اور بریکلی جیسے مقامات پر اسامیاں پیدا کرے گی۔ سکریو فکس کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کا توسیعی منصوبہ ٹریڈ کے افراد کی مسلسل طلب کا ردعمل ہے جنہیں اوزاروں کی ضرورت ہے۔ پچھلے ماہ کنگ فشر کے سربراہ نے کہا تھا کہ وبا کے بعد گھر سے کام کرنے کی تیاریاں ڈی آئی وائی بوم کے لئے ایندھن فراہم کرتی رہیں گی۔ سکریوفکس کے چیف ایگزیکٹو جان مووٹ نے کہا ہے کہ ہمیں علم ہے کہ ٹریڈ کے افرادکس قدر مصروف ہیں اور سائٹ کے نزدیک سکریوفکس اسٹور پایا جانا کس قدر اہم ہے۔ برطانیہ اور آئرلینڈ میں مزید اسٹورز کھول کر ہم ٹریڈ کےافراد کی رسائی کو مزید بڑھا رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ وہ اپناکام فوری اور استطاعت کا حامل اور درست وقت پر کر سکیں۔