سر کاری ملازمین کا 23مئی کو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان

May 18, 2022

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (فیڈرل) نے ہفتہ کی چھٹی کی بحالی سمیت اپنے مطالبات کے حق میں 23مئی کو پارلیمنٹ ہا ئوس کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا۔ یہ فیصلہ الائنس کے اجلاس میںکیا گیا جو رحمان علی باجوہ کی زیرصدارت ہوا۔ الائنس کے مطالبات میں موجودہ بجٹ میں تمام ایڈہاک ریلیف ضم کر کے ریوائز پے اسکیل جاری کرنے ، ٹائم اسکیل پروموشن، اپ گریڈیشن، ہاؤس رینٹ/ میڈیکل و کنوینس میں اضافہ، ڈیلی ویجز و کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی، ہفتے کی چھٹی کی بحالی شامل ہیں ۔