راولپنڈی (حافظ وسیم اختر سٹاف رپورٹر) پنجاب پولیس میں ایس پی کے عہدے پر ترقی کے لیے مزید 61ڈی ایس پیز کا سروس ریکارڈ طلب کر لیا گیا ، آئی جی پولیس پنجاب کی جانب سے صوبے بھر کے جنرل ایگزیکٹو برانچ کے مزید 61ڈی ایس پیز کی گریڈ 18یعنی ایس پی کے عہدے پر ترقی کے لیے کارروائی شروع کر دی ،اس ضمن میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن بورڈ کا اجلاس جلد متوقع ہے، جس کے لیے افسران کا سروس ریکارڈ اور کرمنل ہسٹری 30نومبر تک منگوا لی گئی ہے، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد خان کی جانب سے تمام ایڈیشنل آئی جیز، ڈی جی اینٹی کرپشن، تمام آر پی اوز اور آئی جی اسلام آباد کو ہنگامی مراسلہ جاری کیا گیا ہے مراسلے کے مطابق اس سے پہلے 114ڈی ایس پیز کا ریکارڈ منگوایا جا چکا ہے۔